5بچوں کی اموات بارے تحقیقاتی کمیٹی کومسترد کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام بلوچستان

اموات کی ذمہ دارمحکمہ صحت ہے،واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف فوری طورپرکارروائی کی جائے،مولانامجیب اللہ

جمعہ 17 اپریل 2015 22:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہنماء مولانا مجیب اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ضلع کے دوردراز علاقے میں ویکسیئن پلانے سے 5 اموات ہوئی ہے ٹوٹل 9بچے متاثر ہوئے تھے جن میں 2سی ایم ایچ ہسپتال میں اور 2دوسرے ہسپتال میں زیر علاج ہے ہم قانونی تقاضے پورنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائینگے محکمہ صحت نے جو انکوائری ٹیم بنائی ہے ہم اس کومستردکرتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کی رات کو کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے بادوزئی اورپتہ کے علاقے جو بچے جاں بحق ہوگئے تھے ان کے چچازاد بھائی سعد اللہ بھی موجود تھے مولانا محیب اللہ نے کہا کہ جب سابقہ دور میں سنیئر صوبائی وزیر اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کی حکومت تھی تو انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے سول ہسپتال میں تمام صحت کی سہولتیں فراہم کی تھی جب سے موجود ہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے اس نے دیگر شعبوں کی طرح محکمہ صحت میں بھی کوئی کام نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ جو 5بچے جاں بحق ہوئے اس کے بارے میں محکمہ صحت ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فوری طور پر ایسی کمیٹی بنائے جائے جو حقائق معلوم کرکے عوام کو بتائیں کہ حقیقت کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے گزشتہ اسمبلی کے اجلا س میں بتا دیا تھا کہ جو ویکسیئن بلوچستان میں بچوں کو پلائی جارہی ہے وہ صحیح نہیں ہے مگر ان کی کیسی بات پر یقین نہیں کیا گیا مولانا محیب اللہ نے دعویٰ کیا کہ جو ویکسیئن بلوچستان میں بچوں کوپلائی گئی ہے وہی ویکسیئن خیبر پختونخواء میں پلائی گئی ہے جس سے کئی بچے متاثر ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والے بچوں کے چچازاد بھائی سعدا للہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اس واقعے کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :