آسٹریلوی سائنسدانوں نے شوگر مرض کا نیا طریقہ علاج دریافت کرلیا

پیر 20 اگست 2007 12:15

سڈنی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار20 اگست2007) آسٹریلوی طبی ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو جراحی سے بچانے کا نیا طریقہ علاج دریافت کرلیا ہے۔ آسٹریلوی رائل نارتھ شور ہسپتال کے ماہر سرجن اور محقق ڈاکٹر رودی لین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کی ٹانگ اور خاص طور پر پاؤں میں ہونے والی کنیگرین انفیکشن کے باعث بعض اوقات مریض کی ٹانک دو پیریفرل واسکولر بیماری روکنے کے لئے کاٹنی پڑتی ہے لیکن نئے طریقہ علاج سے مریض کی ٹانک نہیں کاٹنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مالکولم براؤن نامی باون سالہ مریض پر باقاعدہ تجربہ کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا۔ سرجن روڈی لین نے مالکولم کی ران میں بڑی ہڈی فیمر کی وریدوں کے ذریعے ٹانگ کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی شروع کی جو کہ کامیاب رہی جس پر مریض کا خون ہائی بلڈ پریشر کے ذریعے پاؤں میں داخل کیا گیا جس سے پاؤں اور ٹانگ کے متاثرہ حصے کو خون کی فراہمی شروع ہوگئی اس طرح مریض کی ٹانگ کی سرجری نہیں کرنا پڑی واضح رہے کہ مغربی ممالک میں ہر سال ذیابیطس کے تین لاکھ چالیس ہزار مریضوں کی ٹانگیں یا پاؤں کاٹنا پڑتے ہیں۔