دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، چشمہ بیراج سے چشمہ جہلم لنک کینال ، چشمہ برائیٹ بینک کینال میں پانی چھوڑ دیا گیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:21

کندیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافے کے باعث چشمہ بیراج سے چشمہ جہلم لنک کینال اور چشمہ برائیٹ بینک کینال میں پانی چھوڑ دیا گیا ۔ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید گرمی سے برف اور گلیشیئر پگھلنے اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اس وقت جناح بیراج سے پانی کی چشمہ میں آمد 85000 کیوسک ہے اور چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 75000 کیوسک ہے کئی ماہ سے بند چشمہ جہلم لنک کینال کو بھی ارسا کی ہدات پر کھول دیا گیاہے اور یہاں سے پنجاب کو دس ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے قبل ازیں تھل کینال سے بھی پنجاب کو پانی دیا جارہا ہے چشمہ رائیٹ یبنک کینال سے پچیس سو کیوسک پانی خیبر پختونخواہ کو دیا گیا ہے جبکہ سندھ کو بھی چشمہ بیراج سے اپنے کوٹہ کا پانی پہلے سے جاری ہے پانی کی بھرپور آمد سے تمام ملحقہ جھیلوں اور ذخائر میں اپنی کو سٹور کرلیا گیا ہے جو کہ گرمیوں میں فصلوں کیلئے مفید ہے ادھر چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کو دریائے سندھ سے پانی کی عدم فراہمی پر اس کے آٹھ میں سے چھ یونٹ بند ہیں اور 184 میگا واٹ کی بجائے صرف ساٹھ میگا واٹ بجلی بنائی جارہی ہے جس سے واپڈا کے ہائیڈل ذرائع میں شارٹ فال بڑھ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :