وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں سے دیہی عوام کا معیار زندگی بلند ہوا‘ بیگم خالدہ منصور

وزیر اعلی پنجاب دیہی علاقوں میں صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

اتوار 19 اپریل 2015 11:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب دیہی علاقوں میں صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انکی کاوشوں سے دیہی عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے متوازن خوراک کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا اورہمیں اپنے ضرورت کے مطابق خوراک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

متوازن خوراک کے استعمال سے صحت مند معاشرے کی تشکیل کی جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول پیپلزکالونی نمبر 1 عالمی صحت کے حوالے منعقدہ فوڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل مسز مسرت شریف ‘ ایگزیکٹو ممبر پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فرزانہ فہد ‘ ڈسٹرکٹ گرل گائیڈ ٹرینر آمنہ احسان ‘ ریحانہ شؤکت ‘ گائیڈز انچارج ٹیچرز مسز تنویر مسز منور ‘ مس تنویر منور ‘ مسز زارا دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ متوازن غذا کا تعلق امیری یا غریبی سے نہیں بلکہ سمجھداری میں ہے ۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ یہی و شہری علاقوں میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے باہر مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :