محکمہ صحت پنجاب کا ڈینٹل ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے ڈینٹل ڈاکٹروں کے انٹرویو دوبارہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 19 اپریل 2015 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) محکمہ صحت نے صوبے کے واحد پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کے لیے ڈینٹل ڈاکٹروں کے انٹرویو دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گریڈ 20کی اس پوسٹ کے لیے اسی گریڈ کے ڈاکٹروں کے انٹرویو 21اپریل کو سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم محکمہ صحت میں ہو گے۔ حکومت کی ایم ایس اور ای ڈی اوز کی تعیناتی کے حوالے سے قائم سرچ کمیٹی امیدواران کے انٹرویو کرئے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب ڈینٹل ہسپتال صوبے کا اپنی نوعیت کا واحد ہسپتال ہے لیکن یہاں پر ایم ایس کی سیٹ گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑی ہے تاہم ایک ڈاکٹر کو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے ، مستقل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور مالی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔ محکمہ صحت نے پہلے ہی دو دفعہ گریڈ19کے ڈاکٹروں انٹرویو کر کے سمری وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائی لیکن مسترد ہو گئی ۔اس کے بعد اب نئے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :