محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام واپڈا ٹاؤن چوک سے اقبال ایونیو تک انسداد ڈینگی واک کا انعقاد

حکومت نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ڈینگی لاروے پر کنٹرول حاصل کر لیا‘ سیف الملوک کھوکھر

اتوار 19 اپریل 2015 15:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام واپڈا ٹاؤن چوک سے اقبال ایونیو تک انسداد ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کی جبکہ واک میں رجسٹرار کوآپریٹوجاوید اقبال بخاری ، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو سیٹھ محمد اقبال، ڈی ڈی او فرخ حیات پنوں، اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن علی شہزاد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک میں شرکا نے بینرز اور دیگر بڑے فلیکس اٹھائے ہوئے تھے جن پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تھی۔ ڈینگی واک سے خطاب کرتے ہوئے ممبرصوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ میں ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے ڈینگی لاروے پر مکمل کنٹرول ہے ۔ حکومت نے اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب اور لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر سے قبرستانوں ، کھلے میدانوں کی صفائی اور گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ ہر مقام کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جا رہی ہے اور متوار سپرے کا عمل جاری ہے تا کہ ڈینگی لاروا پروان نہ چڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :