شاہکوٹ ٹی ایچ کیو عملہ کا مضر صحت اشیا ء خوردونوش بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاوٴن

پیر 20 اپریل 2015 12:51

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)شاہکوٹ ٹی ایچ کیو عملہ کا مضر صحت اشیا ء خوردونوش بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاوٴن ،برگرز میں استعمال ہونیوالی 300کلو گرام مضر صحت کیچپ پکڑ لی۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق شاہکوٹ ٹی ایچ کیو عملہ کا مضر صحت ،ایکسپائر اور ناقص اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے شہر میں برگرز اور فاسٹ فوڈآئٹمز بیچنے والوں کو چیک کیا تو دربار چوک، میلاد چوک، مانانوالہ بازار اور فیصل آباد بازار میں برگرز فروخت کرنیوالے مختلف دوکانداروں سے کیمیکل والے کینز میں پیک انتہائی مضر صحت 300کلو گرام کیچپ پکڑ لی، پکڑی گئی کیچپ کے کینز پر ایکسپائری ڈیٹ بھی درج نہیں تھی عملہ نے کیچپ قبضہ میں لے لی ہے۔