نائیجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں 18 افراد کی پراسرار موت کی وجہ ممکنہ طور پر کیڑے مار ادویات تھیں

پیر 20 اپریل 2015 15:57

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)عالمی ادار ہ صحت نے کہا ہے کہ نائجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں 18 افراد کی پراسرار موت کی وجہ ممکنہ طور پر کیڑے مار ادویات تھیں میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیرین حکام نے بتایا کہ یہ تمام افراد ریاست اونڈو میں ہلاک ہوئے تھے ہلاک ہونے والے افراد کو ابتدا میں دھندلا دکھائی دینے لگا ‘پھر ان کے سر میں درد ہوا ہے اور پھر وہ اپنے حواس کھو بیٹھے اور 24 گھنٹے میں ان کی موت واقع ہو گئی تھی ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس سلسلے میں لاگوس کے یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں تجزیے کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب تک لیے جانے والے جائزوں میں کسی وائرل یا بیکٹیریا کے انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ فی الوقت خیال یہی ہے ان ہلاکتوں کا تعلق کیڑے مار دوا سے ہو سکتا ہے۔تنظیم کے ترجمان گریگری ہرٹل نے ٹوئٹر پر کہا کہ تاحال یہی نتیجہ نکلا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجہ ہربیسائیڈز ہے۔