حرمین شریفین کے نام پر کسی کالعدم جماعت کو سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے پاک فوج کو استعمال نہیں ہونے دیں گے‘ خواجہ غلام قطب الدین

پیر 20 اپریل 2015 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) یمن جنگ کا کسی صورت میں پاک فوج کو حصہ نہیں بننا چاہیے کیونکہ عرب دنیا کی آپس کی لڑائی میں پاکستان کو حصہ نہیں لینا چاہیے پاکستان کا اکثریتی مکتبہ فکر افغان وار کا بھی مخالف تھا اور آج بھی ہم کسی صورت میں بھی کسی برداراسلامی ملک میں جنگ کے حامی نہ تھے اور نہ ہوں گے۔ پاکستان کو افغان جنگ میں حصہ لینے کی بناء پر آج تک اس کا صلہ مل رہا ہے ۔

خانہ کعبہ اورروضہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔حرمین شریفین کے نام پر کسی مذہبی ،سیاسی اورکالعدم جماعت کو سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کو استعمال نہیں ہونے دیں گے خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو آنکھیں نکال باہر پھینکیں گے ڈالڑوں اور ریالوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور ایران سے پیسہ کھانے والے اپنے اپنے مال کو حلال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

یمن کی جنگ خدانخواستہ پھیل گئی تو عالمِ اسلام کا ہر ملک اور امتِ مسلمہ کا ہر فرد اِس آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ یمن بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں، او آئی سی اور اقوامِ متحدہ سے پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یمن بحران پر اپنا مصالحتی کردار ادا کریں تاکہ ایران اور سعودی عرب کے مابین جاری پراکسی وار حقیقی جنگ کا روپ اختیار نہ کرے۔

یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام خدابخش کالونی ائیرپورٹ روڈ لاہور میں آل پاکستان مشائخ گول میز کانفرنس کے صدارتی خطبہ میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یارفریدی نے کہی اجلاس میں جن درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات نے شرکت کی ان میں،آستانہ عالیہ تونسہ شریف ، کوٹ مٹھن شریف راجن پور،، پاکپتن شریف ،آستانہ محبوبِ الٰہی ،آستانہ چشتیاں شریف،آستانہ عالیہ خواجہ غلام فرید ،کوٹ مٹھن شریف ، آستانہ تونسہ شریف،شاہ رکن عالم ملتان ، ، آستانہ اوچ شریف ،ساہن پال شریف ،آ ستانہ گنجیا ل شریف خوشاب ،فیض آباد شریف ڈیرہ غازی خاں، آستانہ بڈھن شریف،آستانہ بصیر پور شریف، گولڑہ شریف ،موہڑہ شریف ،شرقپور شریف ،حضرت کرمانوالہ شریف ، درگاہ ِسلطان باہو ،آستانہ گڑھی خدابخش ،حضرت میاں میر ،آستانہ پاکپتن شریف ، آستانہ عالیہ کلی شریف ،آستانہ عالیہ کوٹلی میانی ،آستانہ حکیم آباد ،آستانہ عالیہ محدث عالم ،آستانہ عالیہ کڑیاں شریف ، درگاہ حضر ت داتا دربار ،آستانہ چشتیہ شریف کامونکی ،آستانہ یوسیفیہ پیلے گوجراں شریف ،آستانہ عالیہ ساہیوال شریف ،آستانہ عالیہ بصیر پورشریف،آستانہ عالیہ حکیم آبادشریف کالاشاہ کاکو،آستانہ عالیہ نیک آباد شریف ،آستانہ عالیہ نقشبندیہ فیصل آباد ،معظم آباد سرگودھا ،آستانہ چشتیہ ، صابریہ ، نظامیہ ،درگاہ ِ عالیہ منظور المشائخ اوکاڑہ، دربار موڑ کھنڈا ننکانہ ، آستانہ عالیہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی سندھ، درگاہ ، کُلیاں ، مظفر آبادشریف، مہار شریف ، بہاولنگر ، آستانہ چشتیہ آباد شریف ، آستانہ عالیہاکرامیہ سلو کے شریف گوجرانوالہ، آستانہ قریشیاں ،آستانہ کلس شریف سرگودھا ، آستانہ کلیام گوجر ، آستانہ والٹن شریف لاہور،آستانہ اللہ ہو ، شرقپور شریف ،آستانہ چشتیہ آباد شریف ،آستانہ ماہنی شریف ،آستانہ میاں میر ، آستانہ اسماعیل نگر ، آستانہ فرید پور فیصل آباد، آستانہ عالیہ دائم الحضوری قصور، گڑھی شریف ، آستانہ عالیہ کھرِپڑ شریف ،آستانہ سرور شہید چشتی ،آستانہ کاظمیہ ،ا ٓستانہ عالیہ بسی شریف ،آستانہ میاں جی سرکار شیخوپورہ، آستانہ حسینیہ ، آستانہ جہلم ،حویلیاں شریف ضلع ایبٹ آباد، منگھیر شریف چشتیاں بہاولنگر کچھوچھہ شریف ، توگیرہ شریف ضلع بہاولنگر،قبولہ شریف،وڑچھہ شریف خوشاب ،کوٹ مٹھن شریف راجن پور ، لڈن شریف وہاڑی ، آستانہ ضلع رحیم یار خاں، آستانہ الہ آباد رحیم یار خاں ، آستانہ جلال پور شریف جہلم ،میانوالی قریشیاں رحیم یار خان، میانوالی قریشیاں رحیم یار خان ،تونسہ شریف ،سیال شریف ،کمالیہ شریف ،اُوچ شریف ،آستانہ نور شاہ گیلانی ، لودھراں ،نقیب آبادشریف قصور، خانقاہ شریف حسن آباد تھل، جامعہ اسلامیہ،مہار شریف چشتیاں ،وڑچھہ شریف، بر ی امام سرکار اسلام آباد ،آستانہ شیدانی شریف رحیم یار خان ، یار حسین شریف میرہ خیل تحصیل لاہور ثانی ضلع صوابی شامل ہیں اس موقع پر مشائخ عظام نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مزاکرات اور بات چیت ہی یمن کے مسئلے کا بہترین حل ہے۔

مشرقِ وسطی کے آتش فشاں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پاکستان، ترکی اور دوسرے مسلم ممالک سفارتی کوششیں تیز کریں۔ پاکستان یمن کے مسئلے پر فریق نہیں ثالث بنے اور سفارت کاری کے لیے پارلیمانی وفود مسلمان ممالک میں بھیجے جائیں۔ امریکہ یمن کو نیا افغانستان بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہو چکا ہے۔ مسلمانوں کو پارہ پارہ کرنے کے لیے یہودی و صلیبی سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔

امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔ مسلم ممالک میں جاری خانہ جنگی امریکی نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم دنیا میں انتشار اور فساد پھیلایا جا رہا ہے۔ امریکہ عرب ممالک میں بدامنی پھیلا کر خطے میں اسرائیل کے راستے ہموار کر رہا ہے۔ عرب ممالک کی نسلی و فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم نو اور گریٹر اسرائیل کی تشکیل امریکی ہدف ہے۔

یمن بحران امریکی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ عرب ریاستوں کو کمزور اور تقسیم کرنے کے لیے امریکہ اور مغرب نے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس نازک وقت میں عالمِ اسلام کو اتحاد، یکجہتی اور دانش مندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ امتِ مسلمہ کو امریکی و اسرائیلی سازشیں سمجھنے اور بیدار و ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔فوج کشی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ یمن میں کشت و خون روکنے کے لیے فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور فوجی آپریشن کی بجائے یمن کے مسئلے کا پائیدار سیاسی حل تلاش کیا جائے کیونکہ یمن کا بحران امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے۔

ایران اور عرب ممالک جان لیں کہ جنگ نہیں امن ہی بہترین راستہ ہے۔ امریکی و اسرائیلی سازشوں کے مقابلہ کے لیے اتحادِ امت ناگزیر ہے۔ اتحادِ عالمِ اسلام کے بغیر مسلمانوں کی ترقی اور عروج کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ مسلم ممالک اپنے تمام مسائل او آئی سی کے پلیٹ فارم پر حل کریں اور او آئی سی کو متحرک اور فعال بنایا جائے۔ مسلم ممالک باہمی لڑائیاں اور جنگیں چھوڑ کر اپنے حقیقی دشمن امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہ جائیں۔ باہمی تنازعات نے مسلمانوں کی طاقت کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔ ایران اور سعودی عرب مسلم ممالک کو میدانِ جنگ نہ بنائیں اور مسلم ممالک امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایک دوسرے سے نہ لڑیں۔

متعلقہ عنوان :