بیرون ملک جانے کے پولیو سرٹیفکیٹ کی شرط عائد ہونے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی پابندیوں کی نذر رشوت لینے کیلئے اصل پاسپورٹ کی شرط عائد کر کے مال بنانا شروع کر دیا

متاثرین کا فی الفور غیر ضروری پابندی اٹھانے کا مطالبہ

پیر 20 اپریل 2015 18:39

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) بیرون ملک جانے کے پولیو سرٹیفکیٹ کی شرط ،ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی پابندیوں کی نذر رشوت لینے کے لیے اصل پاسپورٹ کی شرط عائد ، فی الفور غیر ضروری پابندی کو اٹھایاجائے متاثرین تفصیل کے مطابق پاکستان میں پولیو وائر س کے باعث بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو پولیو کے قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ بنانا ضروری ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ملک بھر کے اکثر ہسپتالوں کے ملازمین نے پولیو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض دوہز ار سے دس ہزار روپے تک وصول کرنا شروع کردیے سرکاری طورپر پولیو سرٹیفکیٹ کی دوروپے فیس مقر رہے مگر پولیو قطرے پلانے اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو معلوم ہوتا ہے کہ قطرے پینے والے شخص نے بیرون ملک جانا ہے جس کو پولیو قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ دینے کے عوض غیر ضروری تقاضے جس میں اصل پاسپورٹ کا ہمراہ ہونا ضروری شرط لگا کر سائل کو رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ ملازمین کو معلوم ہوتا ہے کہ پاسپورٹ ویزہ پراسس کے سلسلہ میں ایمبسی میں جمع ہوچکا ہے جس پر مجبور ہوکر پولیو قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے عوض دو ہزا رروپے سے دس ہزار روپے رشوت وصول کی جارہی ہے بعض ہسپتالوں میں پولیو ویکسین باز ارسے خرید کر لانے کاکہا جاتا ہے جو اسی ہسپتال کے میڈیکل سٹور سے 1600روپے کے عوض سائل لے کر آتا ہے اس طرح محکمہ صحت کے ملازمین کے لیے پو لیو قطرے پینے کا سرٹیفکیٹ کمائی کا ذریعہ بن رہا ہے متاثرین نے وفاقی وصوبائی وزیر صحت سے فی الفور پولیوسرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غیر ضروری شرائط ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ڈی ایچ کیوہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی خاتون اہلکار نے موقف پر کہا جو محکمہ کی طرف سے پالیسی بنتی ہے اس پر عمل کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :