سوات میں 6حساس یونین کونسلوں میں4روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم شروع کردی گئی

پیر 20 اپریل 2015 20:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سوات میں 6حساس یونین کونسلوں میں4روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم شروع کردی گئی،محکمہ صحت کے مطابق انسدادپولیو مہم یونین کونسل شموزئی ،بنڑ،دیولئی،سیدوشریف ،اتروڑ،دارمئی میں شروع کردیا گیا ہے ، جس کے لئے 119ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ،چار روز تک جاری اس خصوصی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ان ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 238پولیس جوان تعینات کردئے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :