بیکن لائٹ فار یوتھ ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کے زیراہتمام تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،خوتین اور بچوں سمیت827 مریضوں کامعائنہ

پیر 20 اپریل 2015 20:48

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بیکن لائٹ فار یوتھ ویلفیر سوسائٹی بلوچستان کے زیراہتمام اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب سرجن آیازمندوخیل کانفرنس ھال میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہواجس میں خوتین اور بچوں سمیت827 مریضوں کامعائنہ ہوا اور3 لاکھ 85ہزارکی مفت ادویات فراہم کی گئی میڈیکل ٹیم جس میں ماہر نیورو سرجن ڈاکٹر نقعاد،اسسٹنٹ شیرازاوراعظم شامل تھے کی سربراہی ملک کے ممتاز نیوروفزیشن ڈاکٹر عبدالرووف کاکڑ کررہے تھے کیمپ میں مریضوں کی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سوسائٹی کے صدرشیخ محمد صابر مندوخیل سمیت درجنوں کارکن ڈیوٹی پر مامور رہے کارکنوں میں علی شیرانی،عبدالخالق کاکڑ،عبدالرحمن اشناس،ملنگیار کاکڑ،صمد خان مندوخیل،ریاض خان مندوخیل،پیر زادہ سیف الرحمن،حبیب الرحمن خٹک،مولا داد قریشی،ابراھیم مندوخیل،داد گل خروٹی،اجمل خان،ضیا الرحمن،محمودخان فردوس اور دیگر کی شرکت رہی سوسائٹی کے معاون ڈاکٹر عبدالرووف کاکڑ نے بتایا کہ ہم خلوص نیت سے صرف انسانیت کی خدمت کیلئے اس پسماندہ ضلع میں حاضر ہوئے انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ملک کے اس پسماندہ ایریا کو دیکھ کر انتہائی افسوس اور دکھ ہواایسا لگا کہ یہ انسانوں کی بستی ہی نہیں انہوں نے کہا کہ دوران چیک اپ پریضوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسورویا اس علاقے کے نمائدہ گان رب کے سامنے کیا جواب دینگے اس موقع پر سوسائٹی کے صدرشیخ صابر نے کہا کہ ہم بلا غرض اپنی مدد آپ کے تحت اس علاقے کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے لیکن بدقسمتی اورلاعلمی کی وجہ سے دل جوئی کے بجائے ہمارے حوصلے پست کرنیکی کوشش ہوتی ہے لیکن ہم نے اس گلشن کی بے لوث اور بے غرض خدمت کی قسم کھائی ہے ہمارے حوصلے انشاء اﷲ کھبی پست نہیں ہونگے کیونکہ ہماری نیت میں کوئی کھوٹ نہیں اورمزید مفت میڈیکل کیمپ قائم کرینگے بیکن لائٹ فار یوتھ سوسائٹی کے اس حسن اقدام اور ڈاکٹروں کے قربانی کو عوامی اورسماجی حلقوں نے سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :