سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں چند روز کے دوران کمپیوٹرائزڈ ایکسرے کی 2جدیدمشینیں نصب کی جائینگی، ایم ایس ڈاکٹر قیصر سلطان

پیر 20 اپریل 2015 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران کمپیوٹرائزڈ ایکسرے کی 2جدیدمشینیں نصب کی جائیں گی جس سے شعبہ میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا یہ بات میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹرقیصر سلطان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے بات چیت کرتے ہوے کہی ڈاکٹرقیصر سلطان نے مزید بتایا کہ نیو کراچی اسپتال میں گڈاپ ٹاؤن ،نیو کراچی،سرجانی ٹاؤن ،منگھو پیر،سمیت دیگر علاقوں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے 150سے زائد مریضوں کے ایکسرے کیے جاتے ہیں اور اب جدیدکمپیوٹرائزڈ ایکسرے مشین نصب ہونے سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال2014میں لاکھوں مریض او پی ڈی میں رپورٹ ہوے 428کے اپریشن کیے گئے 32ہزار114مریضوں کے ایکسرے13ہزار785کے الٹراساونڈ اور 97ہزار568کے مختلف لیباٹری ٹیسٹ کیے گئے ان کا کہنا تھا کہ اسپتال ترقی کی طرف گامزن ہے ائندہ چند برسوں میں مزید جدید سہولیات میسر ہوں گی، جس سے مریضوں کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :