ہارون آباد‘ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ‘ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی‘ مریض ادویات بازار سے خر ید نے پر مجبور

منگل 21 اپریل 2015 12:06

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹرز کی کمی ادویات کی کمی مریض ادویات بازار سے خر ید نے پر مجبور عوام الناس کا حکومت پنجاب سے فل الفور کاروائی کا مطا لبہ تفصیل کے مطا بق لاکھوں کی آبادی پر مشتمل شہر ہارون آباد جو جس کی واحد علاج گاہ میں ڈاکٹرز کی کمی تو عرصہ دراز سے رہی ہے جو ڈاکٹر ز سروس کر رہے ہیں ان میں سے بھی متعدد چھٹی لے کر ٹی ایچ کیو کو بے یارو مدگار چھوڑ کر چلے گئے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کا ایک ہی ڈاکٹر ز موجود تھا اس نے سال بھر کے لئے ٹی ایچ کیو کو خیر باد کہہ دیا ہے آنکھیں چیک کر نا والاداکٹر بھی چھٹی لے گیا مر یض ہسپتال میں ذلیل خوار ہو رہے ہیں نہ لیڈی ڈاکٹر ز ہے نہ ڈاکٹرز پو رے ہسپتال کو صرف دو تین ڈاکٹر زاور دو تین لیڈی ڈاکٹر ز چلا رہی ہیں ہسپتال میں آئے مر یضوں ،نثار،نسیم بی بی ہدایت بھٹی ،فیضان،نعمان،صغراں بی بی سمیت دیگر نے کہا کہ ہمارے چھوٹے بچے ہیں ان کو چیک کروانے کے لئے اتنی دور کا سفر کر کے آئیں ہیں مگر بچوں کا ڈاکٹر زنہ ہو نے کی وجہ سے ہم پر یشان ہیں پر ائیوٹ اگر چیک کروائیں تو پانچ سو روپے فیس لی جاتی ہے اور ہزرواں روپے کی دوائی لکھ دی جاتی ہے با با نور نے کہا کہ میں گزشتہ دس روز سے چکر لگا رہا ہوں مگر ابھی تک آنکھ چیک کر نے والا ڈاکٹر نہیں ملا آج پتہ چلا ہے کہ چھٹی پر ہے ہم کہا ں جائے اگر ڈاکٹروں کو چھیٹوں پر جانا ہے تو جائے مگر ای ڈی بہاولنگر کو ان کے متبادل ڈاکٹر زتو مہیا کرنے چاہیے تا کہ دوردراز سے چیک اپ کروانے کے لئے آنیوالے غر یب مر یضوں کو مشکلات نہ اٹھانی پڑے ڈاکٹر زکی جو کمی ہے وہ تو ہے مر یض دوائی کی وجہ سے پر یشان ہیں اکثر مریضوں کو دوائی باہر سے لانا پڑتی ہے ایک سال سے دوائیوں کا فقدان ہے مر یضوں نے بتایا کہ رات کی ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹر اپنے گھر پر ہوتی ہے کوئی بہت زیادہ ایمر جنسی والا یا کوئی واقف کار مر یض آجائے تو نرسز فون کر کے بلوا لیتی ہیں ورنہ چھوٹے موٹے مریضوں کے لئے ڈیوٹی پر موجود سٹاف ہی ڈاکٹر ہیں وہ انکو چیک کر یں یا جواب دے اہل علاقہ نے میاں شہاز شریف جو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ان سے اور ڈی سی او بہاولنگر جو ایک قابل اور محنتی آفیسر ہیں ان سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جو ڈاکٹر چھٹی پر ہیں انکی جگہ ای ڈی ہیلتھ بہاولنگر کو ہد یت جاری کر یں انکی جگہ فوری ڈاکٹر زدے تاکہ مر یض خوار نہ ہو اور ڈی سی او خصوصی دورے میں ڈاکٹر زکی ڈیوٹی چیک کر کے وطن دوستی کا ثبوت دیں تاکہ ذلیل خوار ہو نے والے مریض آپ کو دعائیں دے -