پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائم مقام گورنر پنجاب کی عینک گم ،کافی تلاش کے بعد کرسی کے نیچے سے مل گئی

منگل 21 اپریل 2015 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کی عینک گم ہوگئی‘ تلاش بسیار کے بعد کرسی کے نیچے سے مل گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کی سپیکر گیلری میں موجودگی کے دوران ان کی عینک نیچے گر گئی قائمقام گورنر کافی دیر تک کرسی کے نیچے تلاش کرتے رہے ان کی ناکامی پر ان کے ملٹری سیکرٹری نے بھی عینک کی تلاش میں ان کا ساتھ دیا اور بالآخر کرسی کے نیچے سے عینک ڈھونڈھنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :