سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی

منگل 21 اپریل 2015 14:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) انسداد پولیو کی قومی مہم ( ایس این آئی ڈیز ) اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے ملتوی کر دی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورے کے باعث پولیو کی ویکسنیشن مہم ملتوی کر دی گئی کیونکہ سیکیورٹی اہلکار ان کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات میں مصروف تھے ۔

(جاری ہے)

ایس این آئی ڈیز 13 اپریل کو شروع ہونا تھے تاہم بعدازاں اس کو 20 اپریل تک ری شیڈول کر دیا گیا اب یہ 21 اپریل کو شروع ہو گا نیشنل ایمرجسنی آپریشن سنٹر فار پولیو کا کیسز ( 5 ) ایس این آئی ڈیز کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے ۔

صحت کے اہلکاروں اور عہدیداروں نے انسداد پولیو مہم پر تاخیر ہونے سے تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے سالانہ ویکسنیشن پروگرام متاثر ہوتا ہے وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ پولیو مہم چلانا کوئی کیک کا ٹکڑا نہیں ہے اس کے لئے بہت پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے انچارج پولیو سیل اسلام آباد محمد کاشف کا کہنا ہے کہ ایس این آئی ڈیز ایک دوسرے ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :