اسامہ زندہ ‘ صحت مند اور متحرک ہیں‘طالبان کمانڈر

بدھ 22 اگست 2007 12:03

واشنگٹن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 اگست 2007) طالبان کمانڈر منصور داد اللہ نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ‘ صحت مند اور متحرک ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے انٹیل سنٹر نے ایک ویڈیو ٹیپ جاری کی ہے جس پر 15جون کی تاریخ درج ہے۔

(جاری ہے)

ٹیپ میں جنوبی افغانستان میں طالبان کے کمانڈر ملا منصور داد اللہ نے ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ اسامہ بن لادن مکمل صحت مند اور متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اسامہ بن لادن سے رابطے میں ہیں۔ مئی میں ان کے بھائی ملا داد اللہ کی شہادت کے بعد اسامہ نے انہیں پیغام بھیجا کہ وہ ملا داد اللہ کے نقش قدم پر چلیں تاکہ مجاہدین کمزور نہ ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی ادارہ انٹیل سنٹر انتہا پسندوں کی ابلاغی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا کام کرتا ہے۔