ملک میں صحت مند سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار بڑھانے اور برآمدات کے فروغ کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں سمینارز کا اہتمام

منگل 21 اپریل 2015 21:24

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ملک میں صحت مند سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار بڑھانے اور ان اشیاء کی برآمد کو مزید فروغ دینے کے لئے کراچی اور حیدرآباد میں جمعرات اور جمعہ کو سمینار وں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس اشعبے میں سرمایا کاری کی طرف راغب کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ’’پھلوں اور سبزیوں کے فروغ‘‘ کے موضوع پر کراچی میں جمعرات 23اپریل کو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ جمعہ 24اپریل کو ’’آم آگاہی سمینار اور کیلا ٹشوکلچر‘‘ کے موضوع پر حیدرآباد میں کانفرنس منعقد ہوگی۔

دونوں کانفرنسوں کی صدارت وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات خان بوسن کریں گے جبکہ اور لوگوں کے علاوہ ان کانفرنسوں میں سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیرت اصغر اور چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل افتخار احمد شرکت کریں گے۔ یاد رہے ان کانفرنسوں کا اہتمام پلانٹ پروٹکشن ڈیپاٹمنٹ نے آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اور مرچنٹس اور ڈائریکٹوریٹ آف تعلقات عامہ و پروٹوکول پی اے آر سی کے تعاون سے کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :