حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسیوں نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے‘چین سے معاہدوں پر عمل کر نا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،میا ں محمو دالرشید

بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،صنعتی پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ، طلباء کی تعلیمی سرگر میا ں بُری طرح متا ثر ہو رہی ہیں ، ہسپتالوں میں مریض پریشان ہیں، وفود سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسیوں نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے‘چین سے ہونیوالے معاہدوں پر عمل کر نا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ‘بجلی کی بندش سے مختلف شہروں میں پینے کے پانی کی قلت پیداہوگئی ہے‘یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کوعوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے‘شہروں میں12سے14گھنٹے اور دیہات میں18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بلوں میں کوئی فرق نہیں پڑرہا بلکہ عوام الناس کی اکثریت اوور بلنگ کاعذاب جھیل رہے ہیں، صنعتی پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ، طلباء کی تعلیمی سرگر میا ں بُری طرح متا ثر ہو رہی ہیں ، ہسپتالوں میں مریض پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے مختلف شہروں میں پینے کے پانی کی قلت پیداہوگئی ہے‘یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کوعوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں‘حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسیوں نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔عوام ذہنی مریض بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں عوامی مسائل حل کر نے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے

متعلقہ عنوان :