صوبائی دارلحکومت پشاورمیں پولیوکاایک نیاکیس سامنے آگیا

رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد9تک ہوگئی

منگل 21 اپریل 2015 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں پولیوکاایک نیاکیس سامنے آگیا ،رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد9تک پہنچ گئیں محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی گاؤں شیخ محمدی میں 8ماہ کے حضرت گل نامی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے بچے کو والدین کی جانب سے پولیو کے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے کے شیخ محمد ی سے آنے والے کیس کے بعد رواں سال ملک بھر میں میں پولیو کیسز کی تعداد 22 جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیوکیسز 9 ہو گئی۔رواں سال پشاورمیں یہ پانچواں کیس سامنے آگیا ہے،

متعلقہ عنوان :