پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ‘آٹھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی

بدھ 22 اپریل 2015 13:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جہاں آٹھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں آٹھ سالہ حضرت گل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیا کیس سامنے آنے کے بعد پشاور میں پولیو کیسز کی تعداد پانچ جبکہ خیبرپختونخوا میں نو ہو گئی ہے۔رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :