ناریل کا تیل انجلینا جولی کی صحت و حسن کا راز

بدھ 22 اپریل 2015 14:26

ناریل کا تیل انجلینا جولی کی صحت و حسن کا راز

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) ناریل کا تیل انجلینا جولی اور دیگر اہم اداکاراوٴں و دیگر مشہور شخصیات کی کمزوری بن کر رہ گیا ہے اور وہ اپنے دن کا آغاز اس کے استعمال سے کرتی ہیں ا یکر پورٹ کے مطابق انجلینا جولی اپنے دن کا آغا زایک چمچ ناریل کے تیل سے کرتی ہیں جبکہ مرانڈا کر اسے سبزچائے میں اور منڈی کیلنگ اپنے بالوں میں معمول سے استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کمرے کے درجہ حرارت میں رکھا ہو ناریل کا تیل بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کام دیتا ہے اور چند گھنٹے لگانے سے آپ کے بال مضبوط ہو سکتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامن ای ،وٹامن کے اور آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ناریل کے تیل کا متواتر استعمال بالوں میں چمک بھی لاتا ہے اور یہ ہر قسم کے نقصان دہ بیکٹریا سے بھی حفاظت کرتا ہے۔