بھارہ کہو،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب پولیس اہلکار کی لاش برآمد

بدھ 22 اپریل 2015 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب سے پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب ایک پولیس اہلکارکی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شاداب حیدر شاہ کے نام سے ہوئی ،شاداب حیدر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شاداب حیدرشاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم مزید تحقیقات کیلئے پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس واردات کی حقائق کو منظر عام پر لائے گی اس سلسلے میں ایک پولیس اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو اس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ اہلکار آبپارہ میں پولیس کنٹرول روم میں آپریٹر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا اور یہ بہارہ کہو کے محلہ سیداں کا رہائشی ہے تاہم جب اس سلسلے میں تھانہ بہارہ کہو سے رابطہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں رونما ہوا لیکن تھانہ سیکرٹریٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ بہارہ کہو کی حدود تھی کئی گھنٹے حدود کے تنازعے کے بعد بالاخر مذکورہ پولیس اہلکار کی لاش بہارہ کہو تھانے کی حدود میں ظاہر کی گئی مذکورہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مقتول اہلکار کو قتل کرنے کی وجوہات کیا تھیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :