طارق طافوکے نئے ویڈیو”ڈینگی وانگولڑ گئی ایں“ کی لانچنگ،فیشن شوکا بھی انعقاد

بدھ 22 اپریل 2015 16:08

طارق طافوکے نئے ویڈیو”ڈینگی وانگولڑ گئی ایں“ کی لانچنگ،فیشن شوکا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء)طارق طافوکے نئے ویڈیو”ڈینگی وانگولڑ گئی ایں“ کی لانچنگ،فیشن شوکا بھی انعقاد،تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار طارق طافوکے نئے ویڈیو”ڈینگی وانگولڑگئی ایں“ کی لانچنگ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدکی گئی اس موقع پر فیشن شوکا انعقادبھی کیا گیا جسے معروف بیوٹیشن ڈولی جی نے آرگنائزکیاتھا۔

(جاری ہے)

اس لانچنگ شومیں شوبزاور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں گلوکار عارف لوہار،استاد طافوخان،شاہدہ منی،غلام علی،بہار بیگم،نرمل شاہ،سنیناں بٹ،عرفا ن کھوسٹ،عامرغلام علی،خالق چشتی،ملک آصف شہزاد،فیصل بٹ،نورالحسن،ٹھاکر لاہوری،ظہیر شیخ،حسن عباس زیدی،طاہربخاری،دردانہ رحمان،ماہم رحمان ،قیصر ندیم گڈو اور شیرمیاندادخان سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے اس موقع پرطابش طافو،طارق طافو،عامرغلام علی،نرمل شاہ،سنیناں بٹ،اورشیرمیاندادخان نے پرفارم بھی کیا۔فیشن شوکے دوران بیوٹی کنسیپٹس کی ماڈلزنے ریمپ پر واک بھی کی جسے ڈولی جی نے آرگنائزکیاتھا۔پروگرام کی کمپئیرنگ اسلم سیماب اور عائشہ ثناء نے کی۔