باشعور طلبا ء و طالبات ڈینگی کیخلاف ہماری جنگ کا ہر اول دستہ ہیں ‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

طلباء و طالبات اور اساتذہ مکمل یکسوئی کے ساتھ ڈینگی کیخلاف متحد ہو جائیں تو ڈینگی جیسے عذاب کو دنوں میں مکمل شکست دی جا سکتی ہیں

بدھ 22 اپریل 2015 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کوآر ڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ باشعور طلبا ء و طالبات ڈینگی کیخلاف ہماری جنگ کا ہر اول دستہ ہیں اور اگر سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ مکمل یکسوئی کے ساتھ ڈینگی کیخلاف متحد ہو جائیں تو ڈینگی جیسے عذاب کو دنوں میں مکمل شکست دی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارہوم اکنامکس کالج گلبرگ میں منعقدہ انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اساتذہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم میں مجبوری کی بجائے مشن کے طور پر شامل ہوکیو نکہ ہم سب کی نجات بیماریوں اور مچھروں سے پاک صاف، شفاف معاشرے میں ہے۔ہوم اکنامکس کالج گلبرگ کالج میں منعقدہ انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار میں آج ڈی سی او لاہور کے علاوہ پرنسپل کالج سمعیہ کلثوم اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ اس وقت انسداد ڈینگی مہم پورے لاہور میں شدو مد سے جاری ہے۔اس کے علاوہ وہ انسداد ڈینگی اقدامات مثلاً کیمیائی و حیا تاتی طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ہر یونین کونسل میں انسداد ڈینگی کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو ڈینگی سرویلنس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی آفس میں بھیج رہی ہیں۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر ہر یونین کونسل کے حالات کے مطابق مزید افرادی قوت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :