انٹر ووڈ نے کچن ، وارڈ روبز اور اسمارٹ ورک اسٹیشنز متعارف کرادیا

بدھ 22 اپریل 2015 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء)فرنیچر کی صنعت میں صف اول کے برانڈز انٹر ووڈ نے اٹالین ڈیزائنر الفریڈو زنگیارو کے تعاون سے تیار کردہ اسمارٹ ورک اسٹیشنز ، وارڈروب اور کچن لائن اپنے فلیگ شپ اسٹور کراچی میں متعارف کرادیئے ۔اس موقع پر انٹر ووڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم نے اپنے نئے کلیکشن کو جوکہ فرنیچر کی دنیا کے نئے انداز سے آراستہ اور قیمت میں بھی مناسب ہے کوپاکستان میں متعارف کرانے کے متحمل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے متعارت کرائے گئے نئے کچن لکڑی کے فرنیچر کی دنیا کے نامور اور معروف ترین ڈیزائنر الفریڈوزنگیارو کی پروڈڈکشن ہے جو کہ ماڈرن دنیا کے فرنیچر ہونے کا دعویدار ہے، کمپنی اور ڈیزائنر کے اشتراک سے بنائے گئے ڈیزائز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ دورجدیداور قدیم کا حسین امتزاج ہے۔

(جاری ہے)

انٹر ووڈ کی جانب سے ہر اسٹائل اور مقصد کے تحت ڈیزائن کیے گئے کچن ماڈلز کی تعداد 15ہے ، ہر کچن کو مالک کی ضرورت کے تحت سامان رکھنے کے مطابق ترتیب دیا جاسکتا ہے، چھوٹے دفاتروں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتہائی خوبصورت اور مہارت سے اسمارٹ ورک اسٹیشن کی ایک رینج تیار کی گئی ہے جو کہ آج سے اپنے تمام تر رنگوں اور چھوٹے اور درمیانے سائز کے دفاتر کے لیے پاکستان بھر میں دستیاب ہیں،اس کے علاوہ انٹر ووڈ نے Raumplusکے نام سے ایک وارڈروب سسٹم بھی متعارف کرایا ہے جوکہ جرمن کمپنی نے پرفیکٹ فار ددی واک ان کلوزیٹ کے نام سے تیار کیا ہے۔

عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ انٹر ووڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ وقتا فوقتانت نئی پراڈکٹس اپنے پاکستان بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرارہا ہے انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایسی نت نئی اور جدید مصنوعات سے وہ اپنے صارفین کی زندگی جس میں گھر اور دفتر شامل ہیں انتہائی سادہ اور آرام دہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔