,بے نظیر بھٹو ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی قلت کے باعث ہسپتال میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ,

بدھ 22 اپریل 2015 18:43

اسلام آباد(,اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی قلت کے باعث ہسپتال میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13وینٹی لیٹر حساس مریضوں کی نگہداشت کے لئے ہسپتال میں دستیاب ہیں جن میں تین وینٹی لیٹر ناقابل استعمال ہیں بے نظیر ہسپتال کے چیف ڈاکٹر آصف قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں 19وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں تین وینٹی لیٹرز مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں موجود وینٹی لیٹر مریضوں کے لحاظ سے بہت کم ہیں لہذا ہسپتال کو کم از کم بیس مزید وینٹی لیٹرز مہیا کی جائیں تاکہ مریضوں کی بہتر طریقے سے نگہداشت کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ بیس مزید وینٹی لیٹرز کی سمری گزشتہ ماہ پنجاب حکومت کو بھیجی جائے گی جس پر تاحال بات چیت کا عمل جاری ہے ڈاکٹر آصف کا کنا تھا کہ امید ہے کہ صوبائی حکومت اس سمری پر نظر ثانی کرنے کے لئے رواں سال کے جون تک وینٹی لیٹر کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :