ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش 2 سو سے زائد بیماریوں کا موجب بنتی ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، سیف فوڈ کے بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز سیف فوڈ کی تیاری اور معیار چیک کرنے کا بہترین ادارہ ہے ‘مشیرو زیرا علیٰ پنجاب

بدھ 22 اپریل 2015 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ رفیق نے کہا ہے کہ مضر صحت اجزاء سے پاک اشیائے خوردونوش ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور حکومت سیف فوڈ کی تیاری اور فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار کو بھی پورے صوبے تک وسعت دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے پی سی ایس آئی آر لیبارٹیز اور نیسلے پاکستان کے تعاون سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی - سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز ، ڈائریکٹر جنرل پی سی آئی ایس آرڈاکٹر شہزاد عالم ، ایم ڈی نیسلے پاکستان مگادی بٹاٹو اور چاروں صوبوں سے آئے ہوئے فوڈ ایکسپرٹس ، سائنٹسٹ اور ماہرین نے شرکت کی - مینجنگ ڈائریکٹر نیسلے پاکستان نے بتایا کہ ان کا ادارہ پیور فوڈ پراڈکٹس کی تیاری اور فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس ادارے کی پوری دنیا میں مصنوعات اعلی معیار کی ہیں -اشیاء کی تیاری میں انسانی صحت کی اہمیت کو پیش نظر رکھا جاتا ہے - مزید براں نیسلے پاکستان سوشل سیکٹر میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اور صحت کے مسائل لازم و ملزوم ہیں کیونکہ غذا کے ساتھ انسانی صحت منسلک ہے اگر لوگوں کو مضر صحت اجزاء سے پاک تیار اشیائے خوردونوش مہیا کر دی جائیں تو بیماریوں کا برڈن کم ہو سکتا ہے - انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری غذا 200 سو سے زائد امراض کا سبب بنتی ہیں - انہوں نے اشیاء خوردونوش اور فوڈ پراکڈکٹس کی کوالٹی اور معیارکی چیکنگ اور پیور فوڈ کی تیاری کے سلسلہ میں پی سی ایس آئی آرلیبارٹریز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ فوڈ ڈے اور سیف فوڈ کی اہمیت اجاگر کرنے اور آگہی پیدا کرنے کے لئے پی سی ایس آئی آر نے نیسلے پاکستان کے تعاون سے انٹر نیشنل سیمینار کا انعقاد کر کے ایکسپرٹس کو ایک فورم فراہم کرد یا ہے - انہوں نے کہا کہ سیف فوڈ کے حوالے سے صارفین میں خصوصی آگاہی مہم چلانا بھی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی اہم ذمہ داری ہے - ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ سیف فوڈ دراصل ہیلتھ سیکٹر کا ہی ایک حصہ ہے اور محکمہ صحت پنجابپی سی ایس آئی آرکے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا اور ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا- قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے اپنے ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالی - بعد ازاں مشیر صحت نے انٹرنیشنل فوڈ ڈے کے حوالے سے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :