بہارہ کہو ، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق

بدھ 22 اپریل 2015 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) بہارہ کہو میں سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب کیانی روڈ پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، ملزم فرار ہونے میں کامیاب،لاش کو پولیس نے قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بہارہ کہو کے قریب کیانی روڈ پرسینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب نا معلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :