سید سہیل بخاری نے صحت یابی کے بعد دوبارہ ثقافتی و سماجی سرگرمیاں شروع کردیں

جمعرات 23 اپریل 2015 12:05

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) چےئرمین ایشین ایوارڈ کمیٹی اور سجادہ نشین حضرت پیر مکی سید سہیل بخاری نے صحت یابی کے بعد دوبارہ ثقافتی و سماجی سرگرمیاں شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سید سہیل بخاری 2ماہ قبل علیل ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام سرگرمیاں ترک کررکھی تھیں اور اب ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد انہوں نے پھر سے اپنی ثقافتی وسماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ سہیل بخاری مئی کے دوسرے ہفتے سلور جوبلی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب بھی منعقدکرینگے جس میں ملک کے نامور آرٹسٹوں کو سلور جوبلی ا چیو منٹ ایوارڈ دیا جائے گا ۔