حکومت آزادکشمیر فن و ثقافت کے فروغ اور فنکار طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر ے ‘ شہزاد لولابی

جمعرات 23 اپریل 2015 12:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء )پاک کشمیر سوسائٹی مظفرآباد کے بانی اور چارلی ڈرامہ اکیڈمی کے ایم ڈی شہزادلولابی نے کہا ہے کہ راجہ عمران اور بانو رحمت کشمیر ثقافت کی پہچان ہیں حکومت آزادکشمیر فن و ثقافت کے فروغ اور فنکار طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر ے ان خیالات کااظہارانہوں نے لوک فنکار راجہ عمران کی طرف سے دےئے گئے استقبالیہ کھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس سے رستم چارلی ،مسرت شیخ ، نادیہ گل ،راجہ عمران ،نوید خیالی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا تقریب میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہزادلولابی نے کہا کہ لوک روثہ کے ڈائریکٹر ساجد حسین کی طرف سے معروف ریاستی فنکاروں کو لوک ورثہ میں دعوت دینا لائق تحسین ہے دونوں فنکاروں کی لوک ورثہ پر فارمنس کو سراہا گیا ہے ۔