ایبولا وائرس پر قابو پانے کیلئے تجرباتی طور پر بنائی گئی ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ‘ امریکی سائنسدان

جمعرات 23 اپریل 2015 12:29

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس پر قابو پانے کیلئے تجرباتی طور پر بنائی گئی ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ بندر تجرباتی ویکسین سے صحت یاب ہوئے ہیں ‘ویکسین کے ذریعے ایبولا وائرس میں موجود داغ ’ماکونا‘ کو نشانہ بنایا گیا ایبولا کی وجہ سے مغربی افریقی ممالک میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں تجرباتی علاج کے لیے لائے گئے تینوں بند صحت مندر ہو رہے ہیں ‘ ایبولا سے متاثرہ تین بندر جن کا علاج نہیں ہوا، بیماری کا شکار ہونے کے نو دن کے اندر اندر مر گئے۔اس وقت انسانوں میں ایبولا وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوئی علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے وابستہ سائنسدان تھامس جیسبرٹ نے بتایا کہ ایبوالا وائرس سے متاثر ہونے والے کے مریض کے علاج کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے امکان ہے رواس سال کے آخر میں اس علاج کا تجربہ انسانوں پر کیا جائے گا۔

مسٹر جیسیبرٹ نے کہا کہ ایبولا وائرس میں موجود داغ کو نشانہ بنانے والی یہ دوا آٹھ ہفتوں میں تیار کی جا سکتی ہے یہ دوا وائرس میں موجود مخصوص جین کو ختم کر دیتی ہے جس سے جسم میں وائرس کی تعداد بڑھتی نہیں ۔ایبولا کے علاج کیلئے اس سے قبل بنائی گئی دوا کو تیار کرنے کیلئے کئی ماہ کا وقت درکار تھا۔مارچ 2014 سے اب تک ابیولا وائرس سے 10602 افراد ہلاک ہوئے ایبولا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں مغربی افریقی کے چھ ممالک، لائیبریا،گنی، سرالیون، مالی اور نائجریا سے ہے اور اب تک ایبولا کے 25556 کیسز درج ہوئے ہیں۔