ٹنڈومحمدخان،نامعلوم ملزمان میڈیکل اسٹو ر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپوں کی ادویات نقد رقم اور دیگر سامان چوری کر کے فرار

جمعرات 23 اپریل 2015 15:13

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن کی حدود شہر کے گرڈ اسٹیشن چوک کے قریب نامعلوم چوروں نے میر راجا تالپور کی میڈیکل اسٹو ر کے تالے توڑ کر اسٹور سے ہزاروں روپوں کی ادویات نقد رقم اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ، واقع کی رپورٹ سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ، واضح رہے کہ مذکورہ میڈیکل اسٹور میں ایک مہینے کے دوران یہ تیسرے مرتبہ چوری کی واردات ہوئی ہے ۔