پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

تاجر شہزاد کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

جمعرات 23 اپریل 2015 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق تاجر شہزادکی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے ۔ 27سالہ شہزاد گوالمنڈی کیمرہ مارکیٹ میں کیمروں کے سپیئر پارٹس کا کام کرتا تھا،پولیس کے مطابق بدھ کی شام اس کی ایک خاتون سے تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس شہزادکوتھانے لے آئی جہاں طبیعت خراب ہونے پر اسے میوہسپتال پہنچایاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے شہزاد کی موت کی تصدیق کر دی۔شہزاد کے ورثاء نے مردہ خانے میں جمع ہوکرشدید احتجاج کیا۔ لواحقین کاالزام تھاکہ شہزاد کی موت پولیس تشدد سے ہوئی۔ادھرپولیس کا موقف ہے کہ شہزاد کو دل کا دورہ پڑاجو جان لیوا ثابت ہوا۔لواحقین کے احتجاج پر وزیراعلی شہبازشریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ 6افراد کے خلاف درج کر لیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :