جیکب آباد میں پولیو کامرض پھیلنے کا خطرہ ،ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو وارننگ

جمعرات 23 اپریل 2015 19:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں پولیو کامرض پھیلنے کا خطرہ ضلع کے چند علاقوں میں عملے کے کام نہ کرنے اور دیہاتیوں کی جانب سے پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ٹھل 2کی یوسی ریڈ ہوگئی ڈبلیو ایچ او کی وارننگ ضلع میں ہر ماہ پولیو کے دوراؤنڈ ہونے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیو کا مرض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جیکب آباد کے صدر ڈسپوزل کے ڈرینج نالے سے لیے گئے سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ ضلع کے چند علاقوں میں محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے سے ڈیوٹی نہ کرنے اور دیہاتیوں کی جانب سے پولیو کے قطرے نہ پلانے کی وجہ سے ٹھل کی یوسی 2کا رزلٹ سرخ ہوگیاہے ذرائع کے مطابق جس پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو وارننگ دی گئی ہے وارننگ کے بعد ضلع جیکب آباد میں ہر ماہ پولیو کے قطرے پلانے کے دوراؤنڈ کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ نے بتایاکہ ٹھل یوسی 2میں کام کی کارکردگی بہتر بنائی ہے ڈبلیو ایچ او حکام ہماری مدد اور رہنمائی کرتے ہیں جیکب آباد ضلع کے گردو ونواح کے اضلاع میں پولیوکے کیس ہوئے ہیں اس لیے ہم مہینے میں پولیوکے قطرے پلانے کے ہرماہ دوراؤنڈ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :