ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار اداکرے‘ علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں‘
صوبائی وزیر ، خزانہ ، قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کاغیر سرکاری فلاحی تنظیم وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 23 اپریل 2015 19:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) وزیرایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ، قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ دماغی امراض کے اداروں اور ہسپتالوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں ،حکومت کی ترجیح محکمہ تعلیم اور صحت ہیں اور ان شعبوں کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا ہے،اس کے لئے ہمیں اپنے مذہب سے راہنمائی اور ثقافتی روایات پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ خاندانی نظام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایسے مریضوں کا گھر کے دوسرے افراد خیال رکھ سکیں۔
غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے وفد سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ایسے افراد و ادارے قوم کا اثاثہ ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے وسائل کا ایک بڑا حصہ بیماروں خصوصاً دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مختص کر رکھا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاشرے کو دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ایسے افراد اپنا خود خیال نہیں رکھ سکتے ۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام کوڈینگی بخار کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ محمدشہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے اور علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پنجاب کے بجٹ کا11.66 فیصدمخص کیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے-جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے- انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8 -ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت کے منصوبوں کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی گئی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.