شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو ترقی کے حصول کے لئے انتظار کی سولی پر نہیں لٹکنا نہیں پڑے گا‘ مشیر صحت
صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری، دیکھ بھال اور علاج معالجے کا معیار مزید بہترہوگا‘خواجہ سلمان رفیق وزیراعلی نے 1986 ء سے 1993 ء کے دوران بھرتی چارج نرسز کو گریڈ 17میں ترقی دینے کا وعدہ پورا کردیا‘ پرنسپل پی جی ایم آئی ترقی پانے والی نرسیں پہلے سے زیادہ ذمہ داری سے دکھی انسانیت کی خدمت کامقدس فریضہ سرانجام دیں‘ پروفیسر انجم حبیب وہرہ
جمعرات 23 اپریل 2015 20:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بروقت ترقی دینے کی غرض سے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جس پر عمل درآمد ہونے سے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو ترقی کے حصول کے لئے انتظار کی سولی پر نہیں لٹکنا نہیں پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کی جانب سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانہ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔
اس موقع پرپرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ ،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید صوبن، فرحت محبوب، رضیہ بانو، ینگ نرسزپنجاب کی جنرل سیکرٹری شہناز فضل، جنرل ہسپتال کی صدر شہناز ڈار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مشیر صحت نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جدید طرز کی حامل ٹریننگ اور بروقت ترقی دینے کی بھی پالیسی وضع کر دی ہے جس پر مستقبل قریب میں ہر صورت عمل درآمد ہو گا۔
اب یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ستاف کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بھی زیادہ بہتر اور احسن انداز میں ادا کریں تاکہ انسانیت کی خدمت کا عنصر غالب آ سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 1986ء سے 1993 کے دوران بھرتی ہونے والی 1211 چارج نرسزکی گریڈ 17میں ہیڈ نرس کے عہدے پر ترقی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی دفعہ نرسوں کی اتنی بڑی تعداد کو گریڈ 17میں ترقی دے کر ہیڈ نرس بنایا گیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف بجا طورپر مبارک کے مستحق ہیں۔وزیراعلی نے طویل عرصے سے بطور چارج نرسز کام کرنے والی ان نرسوں کو ان کا بنیادی حق دے کر اپنے آپ کو صحیح معنوں میں شعبہ صحت کا محسن ثابت کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے اس فیصلے سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری، دیکھ بھال اور علاج معالجے کا معیار یقینا بہتر ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال نے کہا کہ نرسوں کے دیرینہ مطالبہ کی منظوری کے بعد اب ان کا فرض بنتا ہے کہ پہلے سے زیادہ توجہ انہماک اور ذمہ داری سے دکھی انسانیت کی خدمت کا مقدس فریضہ سرانجام دیں اور اپنے اداروں کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ نرسیں ہیلتھ ڈلیوری سسٹم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نرسوں کے طبقے کو وزیراعلی اور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ذہنی اور مالی طور پر مطمئن کرکے نرسوں پر ہی نہیں بلکہ ان مریضوں اور لواحقین سے بھی نیکی کی ہے جو ہسپتالوں میں نرسوں کے حسن سلوک اور توجہ کے منتظر اور مستحق ہیں۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.