پیپلز پیرا میڈیکل کراچی کا 26اپریل کو لیار ی جلسہ میں فری طبی کیمپ اور منی اسپتال قائم کرنیکا اعلان

جمعرات 23 اپریل 2015 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن اور پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے26اپریل کو لیاری میں منعقدہ جلسہ عام میں فری طبی کیمپ اور عارضی منی اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چنہ نے جنرل سیکریٹری مرتضی حیدری اورسینئر نائب صدر احمد بادشاہ خٹک کے ہمراہ سول اسپتال میں جمعرات کو ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 26اپریل بروز اتوار کو پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن اور پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی نے فری طبی کیمپ لگائے گی جبکہ جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کے پیش نظرجلسہ گاہ میں ہی عارضی منی اسپتال بھی قائم کیا جائیگا جس میں تمام طبی سہولیات موجود ہوں گی صبح8بجے سے جلسہ کے شرکاء کے جانے تک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوالرٹ رکھا جائیگا اس مقصد کے لئے پیپلز ڈاکٹرفورم کراچی کے صدر ڈاکٹرصابر میمن ،جنرل سیکریٹری شاکر عالم اور سینئر نائب صدر اسماعیل میمن نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ میں فری طبی کیمپ لگانے اور عارضی منی اسپتال قائم کرنے کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور 25اپریل تک انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو اس حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ،مریضوں کی منتقلی کے لئے ایمبولینسز بھی موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :