عوام تعلیمی ادارے، سماجی تنظیمیں، سیاسی پارٹیاں ، علماء کرام خسرہ ودیگر بیماریوں کیخلاف جاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، عبدالمتین اخونزادہ

جمعرات 23 اپریل 2015 21:35

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء )جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ عوام ،تعلیمی ادارے ،سماجی تنظیمیں،سیاسی پارٹیا ں اور علمائے کرام خسرہ ،ودیگر بیماریوں کے خلاف جاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ بچوں کی اموات میں کمی اور خطرناک بیماریوں سے بچاجاسکیں حکومت خسرہ سمیت ہیپاٹائیٹس ودیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف بھی بھر پور مہم چلائیں ۔

بچوں کی صحت قیمتی ہے حکومت کے اچھے کاموں میں سب کو ملکر ساتھ دینا ہوگا علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں خسرہ ودیگر بیماریوں سے بچاؤکی مہم میں حکومت کاساتھ دینے کیلئے عوام کی رہنمائی کریں ۔خسرہ ودیگر خطرناک بیماریوں کے علاج کے مہم میں کوئی نقصان نہیں عوام بے بنیاد پراپیگنڈے پر توجہ نہ دیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کا چھوٹی مفاد کیلئے قومی مہم کو نقصان پہنچانا اچھی روِش نہیں بچوں کے علاج معالجے اور بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں جاری مہم میں اپوزیشن مثبت کرداراداکریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں ٹیمیں علاج ومعالجے کے سلسلے میں دور دور کا سفر کرتے ہیں حکومت اور صحت کے عالمی اداروں کی کاوشوں کو ہمیشہ شک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے صحت کے عالمی ادارے خسرہ کیساتھ ہیپاٹائیٹس ودیگر خطرناک بیماریوں کے علاج میں بھی عوام کی مدد وراہنمائی کریں ۔جماعت اسلامی اسلامی پاکستان بنا کر دل کی بیماریوں سمیت تھیلیسیمیا،ہیپاٹائیٹس ودیگر پانچ خطرناک بیماریوں کاعوام کوہرسطح پر مفت علاج کی سہولتیں فراہم کریں گے موجودہ حکومت کو سابقہ حکومت کی کرپشن خصوصاًمحکمہ صحت کی کرپشن کواجاگر اوراس میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرکے عبرت کانشان بنا دینا چاہیے صحت کے شعبے میں غیر ذمہ داری اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کو کسی صور ت رعایت نہیں ملنی چاہیے عوام کی سرکاری سطح پر کرپشن سب سے بڑی بیماری ہے ۔