براوٴن کی انجیلا مرکل سے ملاقات،صحت کی عالمگیر مہم چلانے کا اعلان

جمعرات 23 اگست 2007 12:54

لندن(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 اگست 2007) برطانوی وزیر ِ اعظم گورڈن براوٴن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے غریب ممالک کی امداد بڑھانے کے لیے صحت کی عا لمگیر مہم چالانے کا اعلان کیا ہے رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی طور پر صحت کی مہم کے اس اشتراک کا با ضابطہ اعلان پانچ ستمبر کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے ذریعے ترقی پزیرممالک میں ماں اور بچے کی صحت ، ایچ آئی وی اور ایڈز جیسی خطرناک بیماریوں سے متعلق لمبی مدت کی منصوبہ بندی پر زور دینا ہے۔

اس حوالے سے دونوں رہنما وٴں کا کہنا تھاکہ امیر ممالک پرافریقی خطے کی زیادہ سے زیادہ مدد کے لیے زور دیا جائے تاکہ ان علاقوں کی صحت کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔اس مہم کے ذریعے برطانیہ ،جرمنی ،کینیڈااور ناروے جیسے ڈونر ممالک ورلڈ بینک اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر لمبی مدت کی صحت کی منصوبہ بندی ،فنڈ ریزنگ اور دیگر کوششیں کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :