مظفرآباد‘مرکزی دینی درس گاہ مدرسہ خدیجة الکبری للبنات میں تقریب ختم بخاری پرسوں ہوگی

جمعہ 24 اپریل 2015 14:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)دارالحکومت مظفرآبادکی مرکزی دینی درس گاہ مدرسہ خدیجة الکبری للبنات مظفرآبادمیں تقریب ختم بخاری پرسوں دن دس بجے بروزاتوارنزدنڑول اسٹیڈیم میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولاناقاضی مشتاق احمدروالپنڈی جبکہ امیرجمعیت علما ء اسلام جموں وکشمیرمولاناسعیدیوسف خان ہوں گئے ۔جامعہ کے رئیس مولاناقاضی غلام سرور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سالانہ تقریب میں مقامی علماء کرام کے علاوہ نعت خوان اورسیاسی وسماجی شخصیات بھی شرکت کریں گئی ۔عوام سے اس بابرکت تقریب میں شرکت کی اپیل ہے ۔