سی ایم ایچ مظفرآباد میں ایکسرے مشین 10روز سے خراب ،پرائیویٹ لیبز پر مریضوں کا رش

جمعہ 24 اپریل 2015 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سی ایم ایچ مظفرآباد میں ایکسرے مشین دس روز سے خراب ،پرائیویٹ لیبز پر مریضوں کا رش ، لوڈشیڈنگ کے باعث پرائیویٹ لیبز پر بھی مریض رلنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے بڑے ہسپتال سی ایم ایچ میں ایکسرے مشین گزشتہ دس روز سے خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ لیبز پر مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔لوڈ شیڈنگ کے باعث وہاں بھی مریض رلنے لگے ۔ حادثہ کی صورتحال میں زخمیوں کو بھی پرائیویٹ لیبز پر ایکسرے کے لیے لے کر جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عوام نے سی ایم ایچ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکسرے مشین کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات سے نجات دلائی جا سکے ۔