جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام خطبات جمعہ میں یمن حکومت گرانے ‘سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی شدید مذمت
حکومت پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے برادر اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دے‘ دشمنان اسلام مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں‘ ایسا کرنے سے پورے عالم اسلام میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوجائے گی اور مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے نہیں رہ سکیں گے‘صلیبی و یہودی حرمین شریفین کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘حافظ محمد سعید اور دیگر کا نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب
جمعہ 24 اپریل 2015 18:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام علماء کرام نے ملک بھر کی مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران سعودی عرب کی حمایت اور سرزمین حرمین شریفین کے خلاف بیرونی سازشوں کو موضوع بنایا اور اہل پاکستان کو یمن میں بغاوت کے اصل حقائق سے آگاہ کیا ۔ خطبات جمعہ میں یمن میں منتخب حکومت گرانے اور سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے برادر اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ دے۔
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں ہزاروں افرادپر مشتمل نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ و ہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے پورے عالم اسلام میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوجائے گی اور مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے نہیں رہ سکیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.