لاہورہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب کے ایک ڈرائیورکی تنخواہ بند کرنے پر محکمہ صحت پنجاب اور ڈائریکٹر صحت سے جواب طلب کر ہوئے کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے محکمہ صحت پنجاب کے ایک ڈرائیورکی تنخواہ بند کرنے پر محکمہ صحت پنجاب اور ڈائریکٹر صحت سے جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار محمداشرف کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیارکیاکہ محمداشرف دل کے عارضہ میں اچانک مبتلا ہوگیا جس کے بعد اس کی پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیولوجی ہسپتال لاہورسے انجیوگرافی بھی ہوئی اور جب یہ صحت یاب ہوا تو واپس ڈیوٹی پر گیا لیکن ڈائریکٹرصحت طارق محمودچوہدری نے میڈیکل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بغیر نوٹس دئیے تنخواہ بند کروادی لہذا انصاف فراہم کیاجائے عدالت نے ڈائریکٹر صحت طارق محمودچوہدری کے اقدامات پر برہمی کا اظہارکرتے ہوے ریمارکس دئیے کہ بغیر کسی نوٹس کے کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ کیسے بند کی جاسکتی ہے؟؟کیایہ بابوکریسی والے اپنے آپ کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں ۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے بائیس مئی کو ڈائریکٹر صحت اور پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :