نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ عدلیہ ‘ جمہوری قوتوں اور قوم کی فتح ہے ۔ایم کیو ایم۔۔فیصلے سے پاکستان میں جہاں عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے وہیں عدلیہ بھی آزاد ہوئی ہے‘پاکستان کے تمام مسائل کا حل آزاد عدلیہ پر ہے 2فیصد طبقے نے 98فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے

جمعرات 23 اگست 2007 18:46

اسلام آباد(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 اگست 2007) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خاندان سمیت وطن واپسی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عدلیہ  جمہوری قوتوں اور پوری قوم کی فتخ قرار دیا ہے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے پاکستان میں جہاں عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے وہیں عدلیہ بھی آزاد ہوئی ہے‘پاکستان کے تمام مسائل کا حل آزاد عدلیہ پر ہے 2فیصد طبقے نے 98فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے‘ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی بات کی ہے اور ہم میاں براداران کے حوالے سے عدالت عظمی کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے گزشتہ روز یہاں \"آئی این پی\"سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل آزاد عدلیہ پر ہے 2فیصد طبقے نے 98فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے اگر پاکستان میں عدالتیں آزاد ہو جائیں گی تو اس سے عوام میں اعتماد بڑھے گا اور ایک آزاد و خودمختار عدلیہ ہی ان کو انصاف فراہم کر سکے گی اور وہ دو فیصد جاگیردارانہ اور فیوڈل طبقے کے چنگل سے آزاد ہوں گے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ آزاد عدلیہ پر یقین کیا ہے ہم میاں برادران کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی اور عوام کا عدالتوں پر اعتماد بڑھے گا انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جہاں عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے وہیں یہ جمہوری قوتوں اورپوری قوم کی فتح ہے اس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کرتی ہے کہ عدلیہ کے حوالے سے ایسے تاریخی فیصلے آتے رہیں گے جن سے پاکستان کے اندر لاقانونیت کو ختم کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ ہماری عدالتیں مضبوط اور طاقتور ہوں گی جس سے غریبوں کو انصاف ملے گا۔