حکمرانوں نے طبقاتی نظام تعلیم دے کر 90فی صد سے زائد غریب عوام کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ،تحریک منہاج القرآن
مسلم ممالک پر ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے امت مسلمہ کی نمائندہ تنظیم OIC مجرمانہ خاموشی اختیار کر کے اپنا وجود کھو چکی ، حکمرانوں کو بھی تائب ہونا ہو گا ورنہ آئندہ نسلیں ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی،مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کا اجتماع سے خطاب
جمعہ 24 اپریل 2015 22:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیرصاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی طور پر امت مسلمہ دنیا میں محکومی کی زندگی گزار رہی ہے ۔مسلم ممالک وسائل کی فراوانی اور با صلاحیت افراد قوت کے باوجود سیاسی اور معاشی طور پر دنیا میں زوال اور مسائل کی بڑی وجہ نا اہل حکمران ہیں۔حضور ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں تعلیم اور شعور کے فروغ کو جتنی اہمیت دی اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
موجودہ حکمرانوں نے طبقاتی نظام تعلیم دے کر 90فی صد سے زائد غریب عوام کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فدیہ دینے کی طاقت نہ رکھنے والے غزوہ بدر کے قیدیوں کو دس بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے کے عوض رہائی دینا علم کی اہمیت کوا واضح کرتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.