چیئرمین ڈرگ کورٹ نے جانوروں کی جعلی ادویات بنانے کے مقدمے میں ملوث نعیم بٹ کو چودہ ماہ قید اور پچھتر ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعہ 24 اپریل 2015 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) چیئرمین ڈرگ کورٹ نے جانوروں کی جعلی ادویات بنانے کے مقدمے میں ملوث نعیم بٹ کو چودہ ماہ قید اور پچھتر ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف عزیز بھٹی ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر نے مقدمہ درج کر ایا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم جانوروں کی جعلی ادویات تیا رکرکے بازار میں فروخت کرتا تھا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی ۔