پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:26

اسلام آباد،جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے آگاہی کا عالمی دن 25اپریل ہفتہ کو منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت نے ملیریا سے بچاؤ کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع ہوئے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے گئے۔

(جاری ہے)

جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ۔ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین ہفتے تک ہوتا ہے علامات میں سردی لگ کر بخار ہونا،کپکپی طاری ہونا ،قے آنا شامل ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں اوسطاً ایک ہزار میں سے96افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 30سیکنڈ بعد ہونے والی ایک موت کی وجہ ملیریا کا مرض ہوتا ہے دنیا میں ہر سال10لاکھ افراداس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :