بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے بارے ڈی ایچ او آفس ٹانک میں منصوبہ بندی اجلاس

ہفتہ 25 اپریل 2015 16:22

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ٹانک کی یونین کونسل سرنگزونہ میں پانچ سال تک کی عمر کے 4ہزار 700بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ڈی ایچ او آفس ٹانک میں منصوبہ بندی اجلاس کا انعقاد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں بروز ہفتہ کو چھٹی کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں کی زیرصدارت ڈی ایچ او آفس میں پولیو کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ بندی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر فرمان ،یونیسف کے معین احمداور آفتاب سمیت پولیو کے ورکرز نے شرکت کی منصوبہ بندی اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں کا کہنا تھا کہ حالیہ پولیو مہم میں یونین کونسل سرنگزونہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے جو خامیہ سامنے آئی تھیں ان خامیوں کے خاتمہ کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل سرنگزونہ میں 4707بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈی ایچ اوڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں کا مذید بتانا تھا کہ ٹانک کی تمام یونین کونسلز میں 27اپریل سے سہ روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے اور اس کے لئے ٹانک کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹانک نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے مذکورہ پولیو مہم کے دوران اسی ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس کیلئے 291ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :