ایران نے دو ہزار پونڈ وزنی اسمارٹ بم کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی، بم آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پرمتعارف کرادیا جائے گا

جمعہ 24 اگست 2007 12:41

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007) ایران نے دو ہزار پونڈ ‌وزنی اسمارٹ بم کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایرانی نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کیجانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران اس بم کو باقاعدہ طور پرآئندہ ہفتے متعارف کروائے گا، دو ہزار پونڈ ‌وزنی اس بم کا نام قاصد رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر دفاع مصطفیٰ محمد نجر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھاکہ ایران اب ہر قسم کے جنگی ہتھیار بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ ادھر جرمنی چانسلر انجیلینہ مارکیل اتوار سے شروع ہونے والے دورے میں‌ چینی اور جاپانی لیڈروں سے ایران کے جوہری منصوبے پر بات چیت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :